12 اکتوبر 2014 - 14:57
روسی صدر کی بحرینی فرمانروا سے ملاقات

روس کے صدر اور بحرین کے فرمانروا نے دونوں ملکوں کے تعلقات کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق روس کے صدر ولادیمیر پوتین نےآج پادشاہ بحرین حمد بن عیسی آل خلیفہ سے سوچی میں ہونے ملاقات میں دونوں ملکوں کے تعلقات میں فروغ اور مشرق وسطی کی صورت حال کے بارے میں گفتگو اور تبادلۂخیال کیا ۔ فریقین نے اسی طرح حالیہ برسوں کے دوران روس اور بحرین کے روابط کے فروغ کا خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی کا اظہا ر کیا۔ روسی حکام کا کہنا ہے دہشتگرد تکفیری گروہ داعش سے مقابلہ نیز روس اور بحرین کے مابین اقتصادی اور تجارتی تعاون دونوں ملکوں کے حکام کی گفتگو کے اہم موضوعات میں شامل تھے۔

.....

/169